• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی پٹیشن پر درخواست گزار غیر حاضر، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

شائع July 1, 2025 اپ ڈیٹ July 1, 2025 12:32pm
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کےججز سے متعلق نامناسب الفاظ بولنے پر توہین عدالت کی متفرق درخواست پر درخواست گزار کے نہ پیش ہونے پر عدالت نے کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔

درخواست میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے 28 مئی کو اپنی ایک تقریر میں عدلیہ کو کالی بھیڑ قرار دیا تھا، یہ بیان عدلیہ کی ایمانداری اور آزادی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی جانب سے ایسے توہین آمیز کلمات توہین عدالت کے مترادف ہیں، عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ شہباز شریف کی جانب سے ایسے توہین آمیز کلمات کی بنا پر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026