بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس وصول نہ کی جائے، پاور ڈویژن نے کمپنیوں کو ہدایت کردی
پاور ڈویژن نے بجلی کمپنیوں کو رواں ماہ جولائی سے بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس وصولی ختم کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پاور ڈویژن نے کےالیکٹرک سمیت تمام سرکاری ڈسکوز کے سربراہان کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسکوز اس بات کو یقینی بنائیں کہ رواں ماہ سے بلوں میں ٹی وی فیس وصول نہ کی جائے۔
واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں خط لکھا ہے، شہباز شریف نے 29 جون کو ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سالانہ 500 ارب کی بجلی چوری اور پیدوار کے مقابلےکھپت میں کمی توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے۔
اسی طرح گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے صوبائی ’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دیے تھے۔
خط میں وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 سے بجلی بلوں کے ذریعے صوبائی ’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘ کی وصولی بند ہو گی۔













لائیو ٹی وی