• KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C
  • KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C

حکومت گزشتہ مالی سال کے دوارن اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

شائع July 2, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

وفاقی حکومت 30جون کوختم ہونے والے مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مالی سال 25-2024 کے تجارتی اعداد و شمارجاری کر دیے، جس کے مطابق حکومت گزشتہ مالی سال کے لیے مقررکردہ برآمدات کا ہدف حاصل نہ کرسکی۔

اسی طرح وفاقی حکومت درآمدات اور تجارتی خسارے کےسالانہ اہداف بھی حاصل نہیں کرپائی، گزشتہ مالی سال برآمدات حکومتی ہدف سے کم،درآمدات اور تجارتی خسارہ زیادہ رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال25-2024 میں برآمدات کا حجم 32 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا، جبکہ حکومت نے برآمدات کا ہدف 32 ارب 34کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر کیا تھا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ملکی درآمدات 58 ارب 38کروڑ ڈالرز رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال درآمدات کا حکومتی ہدف 57 ارب 28کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رکھا گیا تھا۔

اسی طرح تجارتی خسارہ 26 ارب27 کروڑ40 لاکھ ڈالرز رہا، جبکہ ختم ہونے والےمالی سال کے دوران تجارتی خسارےکا ہدف 24 ارب 94 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر تھا، گزشتہ مالی سال سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں4.67 فیصدکا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 25-2024 کے دوران درآمدات میں 6.57فیصدکا اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025