پاکستان میں ڈرون حملے سے تین مشتبہ جنگجو ہلاک

شائع September 29, 2013

میرانشاہ سے چند کلومیٹر دور ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک۔ فائل تصویر
میرانشاہ سے چند کلومیٹر دور ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک۔ فائل تصویر

میرانشاہ: اتوار کے روز ایک امریکی ڈرون حملے میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

 ایک آفیشل کے مطابق یہ حملہ افغان سرحد سے ملحق پاکستانی علاقے میں کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق یہ حملہ درگامنڈی کے علاقے میں کیا گیا جو میرانشاہ سے سات کلومیٹر شمال میں واقع ہے ۔ میرانشاہ شمالی وزیرستان کا سب سے اہم شہر ہے۔

اس علاقے میں طالبان اور القاعدہ کے دہشتگردوں کا گڑھ ہے۔

ایک اور مقامی افسر نے بھی حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ ایک انٹیلیجنس آفیشل نے میرانشاہ میں کہا ہے کہ اس حملے میں چار افراد مارے گئے ہیں۔

یہ علاقہ افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کا اہم مرکز مانا جاتا ہے۔

پاکستان میں ڈرون حملوں کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام انہیں اپنی خومختاری اور سالمیت کے خلاف قرار دیتے ہیں جبکہ امریکیوں کا مؤقف ہے کہ یہ دہشتگردوں کیخلاف ایک اہم ہتھیار ہے۔

دوسری جانب پاکستانی حکومت مسلسل ان حملوں کیخلاف احتجاج کرتی رہتی ہے لیکن دوسری جانب اس کے آفیشل انفرادی سطح پر یہ کہتے ہیں کہ ڈرون حملوں سے ملک میں عسکریت پسندوں کے خاتمے میں بھی مدد ملتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے سے دو ہلاک، ایک زخمی | Dawn Urdu Sep 30, 2013 03:04am
[…] چوبیس گھنٹوں میں ہونے والا دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ کل بروز اتوار 29 ستمبر کو بھی ایک امریکی ڈرون حملے میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔ کل ہونے والا حملہ […]

کارٹون

کارٹون : 18 جون 2025
کارٹون : 17 جون 2025