وفاقی حکومت کا عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

شائع July 3, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی حکومت نے عاشورہ کی مناسبت سے 9 اور 10محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10محرم الحرام بمطابق 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی (ہفتہ اور اتوار) کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کردی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وفاقی کا بینہ کو سمری بھیج دی تھی جس کی منظوری دے دی گئی اور باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی 1997 کے تحت ہوگی۔

چاروں صوبائی، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025