سکھر: فریٹ ٹرین کا انجن اور بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرین آپریشن متاثر
گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب فریٹ ٹرین کا انجن اور پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق، فریٹ ٹرین پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن اور پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں اپ اور اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
حادثے کی جگہ سے پٹڑی اکھڑ گئی اور بوگیاں انجن سے الگ ہو گئیں، چونکہ ٹریک بند تھا، اس لیے اپ اور ڈاؤن مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔
گرین لائن ڈاؤن ٹرین کو رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے، جہاں یہ گزشتہ چار گھنٹوں سے رکی ہوئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق پٹڑی کی بحالی کا کام جاری ہے۔











لائیو ٹی وی