طالبات نے شکایت کی کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ان کی تعلیم پر بری طرح اثر انداز ہو رہی ہے، اور اس کے نتیجے میں وہ شدید گرمی میں تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں
حادثہ جمعرات کی شام ماسو واہ کے قریب پیش آیا، جب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی سڑک شکستہ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کیاگیا
چار مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، تمام مزدور ضلع شکارپور کے علاقے وزیرآباد کے رہائشی تھے اور کھجور کے باغات میں مزدوری کیلئے خیرپور آئے تھے، ٹرالر کا ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
24 سالہ زاہدہ جتوئی شوہر کا گھر چھوڑ کر پسند کی شادی کرنے کے لیے چلی گئی تھی، قبائلی دباؤ کے ذریعے زبردستی واپس لایا گیا اور گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا، ایف آئی آر درج
فریٹ ٹرین پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن اور پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، پٹڑی کی بحالی کا کام جاری ہے، ریلوے حکام