سندھ میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت سندھ نے کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپےمقرر کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکومت سندھ کے کم از کم اجرتی بورڈ ( مینیمم ویج بورڈ ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپےمقرر کی گئی ہے ، جبکہ نیم ہنرمند افراد کےلیےکم ازکم اجرت 41ہزار 280 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطاقب ہنرمندوں کےلیے کم از کم اجرت 48ہزار 910 روپے اور اعلیٰ ہنرمند محنت کشوں کےلیے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مزدوروں کی اجرت میں 8 اعشاریہ 1فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور یومیہ بنیاد پر کم از کم اجرت 192روپے فی گھنٹہ ادا کرنےکی ہدایت دی گئی ہے۔
مینیمم ویج بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کم از کم اجرتیں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ اداروں پر لاگو ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس سلسلے میں اعتراضات یا تجاویز 14دن کےاندر کم ازکم اجرت بورڈ سندھ کوارسال کی جاسکتی ہیں۔












لائیو ٹی وی