• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

گوجرانوالہ: عاشورہ کے دوران لنگر تقسیم کرنے پر احمدی شخص کیخلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ درج

شائع July 7, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

گوجرانوالہ میں 10 محرم الحرام کے دوران شہریوں میں لنگر تقیسم کرنے والے احمدی شخص کیخلاف توہینِ مذہب کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شہری کی جانب سے سٹیلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج کروائی جانے والی ابتدائی انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 6 جولائی کی شام ساڑھے 4 بجے پیش آیا۔

مقدمے کا اندارج پاکستان پینل کوڈ کی سیکشن 298 سی کے تحت کیا گیا، جس میں احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کا خود کو مسلمان کہنا یا عقیدہ اسلام سے خود کو تعبیر کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی مقدمہ نے احمدی شخص کو بریانی تقسیم کرتے دیکھا اور مذکورہ احمدی شخص کو اپنی شناخت بطور مسلمان کراتے ہوئے بھی دیکھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اس نے 2 لوگوں کو بلایا تاہم جب اس شخص نے ہمیں دیکھا تو وہ وہاں سے بھاگ گیا، مدعی مقدمہ نے مزید کہا کہ احمدی فرد اسلامی عبادات پر عمل درآمد نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر احمدیہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اسلامی رسومات ادا کرنے سے روکا جائے اور اگر کوئی شخص قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے خط میں مزید کہا گیا تھا کہ دوسرے مذاہب اور فرقوں بالخصوص احمدی ، نہ تو قانونی طور پر اور نہ ہی مذہبی طور پر مسلمانوں کی طرح عبادت کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان جیسے اعمال اپنا سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025