• KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

اعلی بیوروکریسی کی مایوس کن کارکردگی، حکومت کا نجی شعبے سے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

شائع July 8, 2025
— فائل فوٹو: پنٹرسٹ
— فائل فوٹو: پنٹرسٹ

وفاقی حکومت اعلیٰ بیوروکریسی کی کارکردگی سے مایوس ہو گئی ہے، حکومت نے اعلیٰ سرکاری عہدوں پر نجی شعبے سے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اعلیٰ بیوروکریٹس کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پہلے مرحلے میں 7 اہم وزارتوں کے لیے سیکریٹریز کی خدمات نجی شعبے سے لی جائیں گی، وفاقی حکومت نے نجی شعبے سے بھرتیوں کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں وزارتِ خزانہ، پٹرولیم، پاور، صنعت و پیدوار کے سیکریٹریز نجی شعبوں سے لیے جائیں گے۔

نیشنل فوڈ سیکیورٹی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ووکیشنل کی وزارتوں کے سیکریٹریز کے لیے بھی نجی شعبہ جات سے بھرتیاں کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025