فہد مصطفیٰ کے پرانے ڈرامے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران
اداکار، ٹی وی میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کے پرانے ڈرامے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
فہد مصطفیٰ کا شمار ملک کے معروف فنکاروں میں ہوتا ہے، وہ صرف اداکار اور میزبان ہی نہیں بلکہ ایک کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں۔
وہ مقبول گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کی میزبانی بھی کرتے ہیں جو پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو ہے۔
ان کے والد صلاح الدین تنیو کا شمار سندھ کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے تھیٹر اور سندھی زبان میں بننے والے کئی ڈراموں میں کام کیا ہے۔
دوسری جانب، فہد مصطفیٰ نے اردو زبان کے مرکزی ڈراموں میں اپنی محنت سے مقام حاصل کیا، انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ سندھی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔
حال ہی میں ان کے ایک پرانے ڈرامے ’باک‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے والد صلاح الدین تنیو بھی موجود ہیں۔
اس وقت فہد مصطفیٰ کم عمر تھے، سوشل میڈیا صارفین انہیں بچپن کے روپ میں دیکھ کر حیران رہ گئے اور ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے سوال کیا کہ اداکار کی رنگت اتنی صاف کیسے ہو گئی، جب کہ دیگر نے لکھا کہ اصل اہمیت اداکاری کی صلاحیتوں کو دی جانی چاہیے، رنگت کوئی معنی نہیں رکھتی۔












لائیو ٹی وی