شروع میں اداکاری پر اہل خانہ ناراض رہے، حمیرا اصغر کی ویڈیو وائرل
ایک روز قبل کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ اہل خانہ سے اپنے تعلقات پر بات کرتی دکھائی دیں۔
نشریاتی ادارے ’انڈیپینڈنٹ اردو‘ کی جانب سے شیئر کی گئی حمیرا اصغر کے انٹرویو کی پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی، جس میں وہ اہل خانہ سے تعلقات پر بات کرتی دکھائی دیں۔
سال 2022 کے اختتام پر دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کے خاندان میں تمام افراد ڈاکٹرز اور دیگر سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے فنون لطیفہ کی جانب راغب ہونے پر ان کے والدین شروع میں ناراض ہوئے لیکن بعد میں مان گئے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے انہیں کہا کہ ان کے خاندان کے تمام افراد ڈاکٹرز سمیت دیگر ملازمتوں سے وابستہ ہیں، ان کے والد ان کے آرٹ جانے پر ناراض ہو سکتے ہیں۔
حمیرا اصغر کے مطابق بعد ازاں ان کی والدہ نے ان کی پینٹنگز سمیت ان کے تھیٹرز ڈرامے دیکھے اور سمجھا کہ بچی میں ٹیلنٹ ہے اور وہ اسی شعبے میں آگے جانا چاہتی ہے تو انہوں نے کوئی مخالفت نہیں کی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ شروع میں ناراضگی ظاہر کرنے کے بعد ان کے والدین ان کے فنون لطیفہ جانے پر رضامند ہوگئے۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ اگرچہ وہ کراچی میں رہتی ہیں اور ان کے والدین لاہور میں مقیم ہیں، تاہم وہ اپنے گھر والوں سے رابطے میں رہتی ہیں، انہیں ہر چیز کا بتاتی ہیں۔
ان کے مطابق ان کی والدہ سمیت والد کو بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ کس ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ آج کل کیا کر رہی ہیں۔
حمیرا اصغر کا کہنا تھا کہ ان کے اہل خانہ سے اچھے تعلقات ہیں، البتہ انہوں نے تسلیم کیا تھاکہ کیریئر کے آغاز میں ان کے والدین شوبز میں جانے پر ناراض تھے۔
خیال رہے کہ حمیرا اصغر کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ان کی لاش کو سرد خانے میں رکھا گیا ہے اور پولیس نے بتایا تھا کہ اداکارہ کے والد نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا۔
پولیس کے مطابق حمیرا اصغر کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کا بیٹی سے کچھ عرصے سے کوئی تعلق نہیں تھا، اب ان کا اداکارہ سے کوئی تعلق نہیں۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کے والد کو قائل کرنے کی کوشش کی گئی کہ وہ کراچی آکر بیٹی کی لاش وصول کریں لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا جب کہ دوبارہ پولیس سے رابطہ بھی نہیں کیا۔
Ghar mein sab doctors thay magar maaa ne theatre ka talent dekh kar saraha: Humaira Asghar ka apni zindagi mein diya gaya Independent Urdu ko khasoosi interview












لائیو ٹی وی