فیصل آباد: آن لائن فراڈ کیس میں گرفتار 149 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
فیصل آباد کی عدالت نے آن لائن فراڈ کیس میں گرفتار ملکی و غیر ملکی 149 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق فیصل آباد اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں آن لائن فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار ملکی و غیر ملکی 149 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا۔
ترجمان سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق گرفتار ملزمان آن لائن پونزی اسکیم اور انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث ہیں، فراڈ نیٹ ورک کے تحت عوام الناس کو دھوکا دے کر خطیر رقم بٹوری جارہی تھی۔
گرفتار ملکی و غیر ملکی ملزمان میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔












لائیو ٹی وی