رحیم یار خان: زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق
رحیم یار خان میں زہریلاکھانا کھانےسے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کے رحیم یارخان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جاں بحق بچیوں کے والدین نے بتایا کہ بچوں نےگھر میں پکا کھانا کھایا جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔
حالت خراب ہونے پر بچوں کو فوری طور پر ڈاکٹرشیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک بچےکی حالت تشویشناک ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچیوں میں 3 سالہ ادن فاطمہ اور ایک سالہ عنایہ شامل ہیں۔
شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کھانےکے نمونے جانچ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل منڈی بہاالدین میں بھی زہرخورانی کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانےسے 3بچےجاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق منڈی بہا الدین کے ایک مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچےجاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک طالب علم کی حالت غیر ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔












لائیو ٹی وی