• KHI: Sunny 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.8°C
  • KHI: Sunny 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.8°C

منڈی بہاالدین: مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 3 طالبعلم جاں بحق

شائع June 29, 2025 اپ ڈیٹ June 30, 2025
فائل فوٹو: فیس بک
فائل فوٹو: فیس بک

منڈی بہاالدین میں مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانےسے 3بچےجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منڈی بہاالدین کے ایک مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانےسے 3 بچےجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک طالب علم کی حالت غیر ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں 11 سالہ شاہزیب، 13سالہ سفیان اور 14 سالہ احسن شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں بچوں نےکھانا کھایا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی، اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پانچ روز قبل راولپنڈی میں زہرخورانی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 8 ماہ سے 4 سال کے درمیان تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025