بارکھان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بارکھان سے کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیاگیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے جب کہ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اس سے قبل، بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں پولیس موبائل کو ہائی وے پر بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا تھا جس سے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ دکی میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا جب کہ مئی میں نصیر آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک گھر میں گرینیڈ پھینک دیا تھا جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔












لائیو ٹی وی