اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین نے میت کیلئے رابطہ کرلیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین نے میت وصول کرنے کے لیے رابطہ کر لیا ۔
ڈان نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کے بہنوئی نے ان کی میت وصولی کے لیے حکام سے رابطہ کیا ہے، بہنوئی کا کہنا تھا کہ متوفیہ کے والد اچانک انتقال کی خبر سن کر ڈپریشن میں چلے گئے تھے، اس لیے پہلے انکار کیا تھا، تاہم اب وہ راضی ہو گئے ہیں اور جلد میت وصول کرنے آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ کے لواحقین نے میت وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، کیونکہ اداکارہ کے والدین سے تعلقات کشیدہ تھے، اسی وجہ سے انکار کیا گیا تھا تاہم اب مرحومہ کے بہنوئی نے رابطہ کر کے اطلاع دی ہے کہ وہ کل میت وصول کرنے آئیں گے اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کی جائے گی۔
مرحومہ ادارہ حمیرا اصغر کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپل بھیج دیے گئے ہیں، کیونکہ جب ان کی لاش ملی تھی تو وہ ناقابل شناخت حالت میں تھی اور بری طرح ڈی کمپوز ہو چکی تھی، یہی وجہ ہے کہ اب تک موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز کراچی کےعلاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع فلیٹ سے معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش ملی تھی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ زون سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا تھا کہ معروف اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش اتحاد کمرشل، فیز VI میں واقع ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔












لائیو ٹی وی