• KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

کراچی میں ادویات کی مصنوعی قلت، ڈریپ کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

شائع July 10, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں ادویات کی مصنوعی قلت سے مریض پریشان ہوگئے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی مصنوعی قلت سے مریض پریشان ہوگئے ہیں جبکہ انسولین شاٹس اورکینسر کی درآمدشدہ ادویات بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں۔

مریضوں کے لواحقین کا شکوہ ہے کہ ادویات 20 فیصد زائد قیمت پر فروخت ہورہی ہیں۔

دوسری جانب حکام نے جان بچانے والی ادویات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ضروری ادویات کی مسلسل عدم دستیابی دیکھنےمیں آرہی ہے، مارکیٹ میں تمام ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025