• KHI: Sunny 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.2°C
  • KHI: Sunny 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.2°C

پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر فلڈ الرٹ جاری کر دیا

شائع July 10, 2025
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر فلڈ الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، چشمہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک، اخراج 3 لاکھ 70 ہزار کیوسک ہے۔

مزید کہا کہ دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور اس حوالے سے کمشنر سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کو ممکنہ صورتحال بارے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ میانوالی، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، پی ڈی ایم اے کی جانب سے ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی جانب سے لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت ، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025