• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

پاکستان شاہینز کے دورہ انگلینڈ کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

شائع July 11, 2025
— فائل فوٹو: پی سی بی
— فائل فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل قومی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دو 3 روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے، شاہینز کے اسکواڈ میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم اور حیدرعلی شامل ہیں، معاذ صداقت، مہران ممتاز اورمیر حمزہ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد سلیمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، ساجد خان، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے بعد ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کا بھی دورہ کرے گی، ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں پاکستان شاہینز کے علاوہ نیپال اور بنگلہ دیش اے کی ٹیمیں بھی ان ایکشن ہوں گی۔

پاکستان شاہینز 14 اگست کو بنگلہ دیش اے کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025