• KHI: Sunny 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C
  • KHI: Sunny 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C

پیرس: پراسیکیوٹرز نے ایلون مسک کے پلیٹ فارم ایکس کی تحقیقات میں پولیس کو شامل کر لیا

شائع July 11, 2025 اپ ڈیٹ July 12, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے خلاف فرانس میں جاری تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پیرس کے پراسیکیوٹرز نے اعلان کیا کہ کمپنی یا اس کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے مبینہ طور پر الگورتھمز کے غلط استعمال اور خودکار ڈیٹا سسٹمز سے دھوکا دہی کے ذریعے ڈیٹا نکالنے کی تحقیقات کے لیے پولیس کو شامل کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ اس اقدام سے ایلون مسک پر دباؤ میں اضافے ہو گا، جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی رہ چکے ہیں، جو یورپی حکومتوں پر آزادی اظہار پر حملے کا الزام عائد کرنے کے علاوہ چند دائیں بازو کی جماعتوں کی کھل کر حمایت بھی کر چکے ہیں۔

فرانسیسی پولیس اب مسک یا ایکس کے ایگزیکٹوز کے خلاف تلاشی، کالز کی نگرانی، یا پیشی کے لیے سمن جاری کر سکتی ہے، اگر وہ تعاون نہ کریں تو عدالت گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کر سکتی ہے۔

’ایکس‘ نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

پیرس کی پراسیکیوٹر لور بیکو نے ایک بیان بتایا کہ جنوری میں ابتدائی تحقیقات کا آغاز ایک رکن پارلیمنٹ اور ایک سینئر فرانسیسی عہدیدار کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر کیا گیا، جنہوں نے ایکس کی جانب سے غیر ملکی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

9 جولائی کو محققین اور فرانسیسی سرکاری اداروں کی ابتدائی معلومات کی بنیاد پر پولیس کو کہا گیا کہ وہ ایکس کے بطور قانونی ادارہ اور اس سے وابستہ انفرادی افراد دونوں کے خلاف تحقیقات کریں۔

الزامات میں ’خودکار ڈیٹا پروسیسنگ سسٹم کے ذریعے منظم مداخلت‘ اور خودکار ڈیٹا سسٹم سے ’منظم دھوکا دہی کے تحت ڈیٹا نکالنا‘ شامل ہے۔

پیرس کے پراسیکیوٹرز کی جانب سے ٹیکنالوجی سے وابستہ طاقتور شخصیات کے خلاف حالیہ تحقیقات ممکنہ طور پر واشنگٹن اور یورپی دارالحکومتوں کے درمیان آن لائن اظہارِ رائے کی حدود پر اختلافات کو مزید گہرا کر سکتی ہیں۔

روسی نژاد ٹیلیگرام ایپ کے بانی پاول دوروف بھی فرانس میں عدالتی نگرانی میں ہیں، انہیں گزشتہ برس منظم جرائم کے الزامات میں گرفتار کر کے باضابطہ طور پر تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم وہ الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

ایلون مسک نے ان کی گرفتاری پر تنقید کی تھی، جس سے آزادی اظہار کے حوالے سے بحث کو مزید تقویت ملی تھی۔

یاد رہے کہ ایلون مسک فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں دائیں بازو کی جماعتوں اور مؤقف کی سوشل میڈیا پر کھل کر حمایت کرتے رہے ہیں، اگرچہ وہ طویل عرصے تک ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کے ساتھ رہے، لیکن حال ہی میں بجٹ کے مسئلے پر ان سے اختلاف کرتے ہوئے انہوں نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025