• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

اٹلی نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کردی

شائع July 12, 2025
فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

یورپ میں بھی کرکٹ کا جنون بڑھنے لگا، اٹلی اور نیدرلینڈز نے اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کرکٹ کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق یورپ ٹی20 ورلڈکپ ریجنل کے فائنل میں اٹلی نے نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے باوجود بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اگلے سال اس ٹورنامنٹ میں اٹلی کی کرکٹ ورلڈکپ میں پہلی شرکت ہو گی، نیدرلینڈز نے بھی 135 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کرکے اس ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اسکاٹ لینڈ، جو گزشتہ 4 ایڈیشنز میں ٹی20 ورلڈ کپ کا حصہ رہا ہے، جرسی کے ہاتھوں آخری گیند پر شکست کھا کر باہر ہو گیا جب کہ ایک وکٹ سے میچ جیتنے کے باوجود جرسی بھی باہر ہو گیا کیونکہ نیدرلینڈز نے اٹلی کو ہرا دیا۔

یاد رہے کہ اٹلی اور جرسی دونوں کے پوائنٹس پانچ تھے، لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے اٹلی نے 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی۔

واضح رہے کہ اب تک 15 ٹیمیں مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، اس میں ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر سے 3 مزید ٹیمیں شامل ہوں گی جب کہ افریقہ کوالیفائر سے 2 ٹیمیں مزید جگہ بنائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025