بجلی پیک آورز کے دورانیے میں اضافے کی خبروں پر ترجمان پاور ڈویژن کی وضاحت
ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے کی خبروں پر وضاحت سامنے آئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بجلی کے پیک آورز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ مارننگ آورز کی پیک آورز میں شمولیت کی خبریں غلط اور گمراہ گن ہیں۔
ترجمان کی جانب سے مزید کہا گا کہ پیک آورزکا دورانیہ پہلے کی طرح بدستور وہی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی ہے۔













لائیو ٹی وی