خیبرپختونخوا میں خاندانی تنازعات پر 2 خاندانوں کے 6 افراد قتل
کرک کے علاقے سورڈاگ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک بچی بھی شامل ہے، زخمی ہونے والے 2 بچوں کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بھائی نے طیش میں آکر اپنے بھائی، بھابھی اور بھتیجی کو قتل اور 2 بچوں کو شدید زخمی کر دیا۔
دریں اثنا، نوشہرہ میں تحصیل پبی کے گاؤں ٹیٹارہ میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے ساس، سسر اور بہنوئی کوقتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عامر کی بیوی کافی عرصے سے ناراض ہو کر میکے میں موجود تھی، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جبکہ تینوں لاشیں پبی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔












لائیو ٹی وی