• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

’حمیرا اصغر کے نام پر ویوز حاصل کیے جا رہے ہیں‘، فضا علی کی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

شائع July 13, 2025
—اسکرین شاٹ/انسٹاگرام
—اسکرین شاٹ/انسٹاگرام

اداکارہ و میزبان فضا علی کی جانب سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی تنہائی میں موت پر جذباتی تبصرے نے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل پیدا کیا ہے۔

حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس (ڈی ایچ اے) کے ایک کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ 2018 سے تنہا رہائش پذیر تھیں۔

پولیس اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش تقریباً 10 ماہ پرانی تھی۔

حمیرا اصغر کی موت نے عوام الناس کو غمگین کر دیا ہے، خاص طور پر فنکاروں کی جانب سے اس پر بڑی تعداد میں ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں فضا علی نے ’مارننگ وِد فضا‘ میں حمیرا اصغر کی موت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فضا علی نے ویڈیو میں حمیرا اصغر کے والدین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے، حالانکہ انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا، کیونکہ وہ معاشرے کی نہیں بلکہ والدین کی ذمے داری تھی۔

انہوں نے کہا کہ آخر والدین اپنی بیٹیوں کا ساتھ کیوں نہیں دیتے؟ ایک لڑکی آخر تنہا کیسے مر سکتی ہے؟ کیوں کسی نے اس کی خیریت نہیں پوچھی؟

فضا علی نے اسلام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں حکم دیتا ہے کہ ہم اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔

انہوں نے والدین سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر بچے خواب رکھتے ہیں تو انہیں تنہا نہ چھوڑیں، بلکہ ان کا ساتھ دیں۔

اداکارہ کے مطابق حمیرا کو معاشرے کو خوش کرنے کے لیے گھر سے نکالا گیا اور اس کے ذمے دار اس کے والدین ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ہر اُس خاتون کی حمایت کی جو شوبز یا کسی بھی شعبے میں کام کرنا چاہتی ہے۔

فضا علی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کا خیال ہے کہ وہ ویوز حاصل کرنے کے لیے یہ سب کہہ رہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ حمیرا اصغر کو گھر سے نکالا نہیں گیا تھا بلکہ وہ خود گئی تھیں۔

بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ اس موقع پر بھی اکثر شوبز ستارے صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے حمیرا اصغر کو استعمال کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025