• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C

پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ

شائع July 13, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب میں پہلی باربارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، بروقت اور حقائق سے قریب ترین ڈیٹا کے لیے آٹومیٹک رین گیج کی تنصیب کی جائے گی۔

سیکریٹری ہاؤسنگ نورا الامین مینگل کے مطابق پنجاب میں پہلی باربارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، اس حوالے سے واسا کی تمام ایجنسیوں کو آٹومیٹک رین گیج استعمال کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

آٹومیٹک رین گیج اضلاع میں مناسب مقامات پر نصب کیے جائیں گے، مینوئل پیمانے سے ڈیٹا میں غلطی کا خدشہ اور زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، واسا کی ایجنسیاں7 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہیں۔

سیکریٹری ہاؤسنگ نورا الامین مینگل کے مطابق بارش کو ماپنے کے لیے مینوئل طریقہ رائج تھا جسے مکمل طور پر تبدیل کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فیلڈ میں لایا جائے،نوجوان اینجینیئرز کو انٹرنشپ پر فیلڈ میں لائے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعرات کو 8 گھنٹے میں 136 ملی میٹر بارش کے تاریخی اسپیل نے تباہی مچادی تھی۔

بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے، پی این ٹی کالونی میں نالے کی دیوار ٹوٹنے سے نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا تھا جبکہ مختلف حادثات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025