• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C

برطانیہ: ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں منسوخ

شائع July 13, 2025
فوٹو: انڈیپینڈنٹ
فوٹو: انڈیپینڈنٹ

انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسیکس کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے بعد ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

برطانوی آن لائن روزنامے دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے بعد ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس سے آسمان میں آگ کا گولہ بلند ہوا، ایسیکس پولیس اور ایسٹ آف انگلینڈ ایمبولینس سروس آج سہ پہر ایئرپورٹ پر ہونے والے حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئتےہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ مسافر طیارہ ایک بیچ B200 تھا جو ہالینڈ کے لیلیسٹڈ کے لیے ایئرپورٹ سے پرواز کر رہا تھا۔

ایسیکس پولیس نے ایک بیان میں کہا: ’ ہمیں شام 4 بجے سے کچھ پہلے ایک 12 میٹر طویل طیارے کے ٹکرانے کی اطلاع ملی تھی، ہم فی الحال جائے وقوعہ پر تمام ہنگامی خدمات کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور یہ کام کئی گھنٹوں تک جاری رہے گا، ہم عوام سے درخواست کریں گے کہ جب تک یہ کام جاری ہے، اس علاقے سے ممکنہ حد تک دور رہیں۔’

ساؤتھ اینڈ ویسٹ کے لیبر ایم پی، ڈیوڈ برٹن-سیمسن نے اس واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوایکس پر لکھا: ؛ مجھے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کا علم ہے، براہ کرم دور رہیں اور ہنگامی خدمات کے اداروں کو اپنا کام کرنے دیں، میری دعائیں اس میں شامل تمام افراد کے ساتھ ہیں۔’

ایزی جیٹ لندن ساؤتھ ایئرپورٹ کو بطور بیس استعمال کرنے والی ایئر لائنز میں شامل ہے، یہ ایئر لائن، جو 20 روٹس پر فی ہفتہ 122 پروازیں چلاتی ہے، نے اپنی پیرس، الیکانٹے، فارو اور پالما ڈی مالورکا کے لیے چار شام کی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اس حادثے کے بعد ایسیکس پولیس نے روچفورڈ ہنڈرڈ گالف کلب اور ویسٹکلف رگبی کلب کو خالی کرا لیا ہے، اس واقعے پر ایک بیان میں ایسیکس پولیس نے کہا کہ یہ ان کی کریش سائٹ سے قریب ہونے کی وجہ سے صرف احتیاطی تدبیر ہے۔

دوسری جانب ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ ایئرپورٹ کے ڈپارچر بورڈ کے مطابق تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

تاہم، ایئرپورٹ کے ارائیول بورڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج رات ساؤتھ اینڈ واپس آنے والی پروازیں وقت پر پہنچیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025