• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C

مشرقی انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ

شائع July 14, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

مشرقی انڈونیشیا کے ساحل قریب 6.7 شدت کا زلزلہ آیا تاہم بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا ہے کہ پیر کو مشرقی انڈونیشیا کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ آیا۔

بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مغربی انڈونیشیا کے وقت کے مطابق شب 12 بج کر 49 منٹے ( پاکستانی وقت کے مطابق رات10 بج کر 49 منٹ پر ) آیا اور اس کا مرکز مشرقی مالوکو صوبے کے شہر ٹوال سے تقریباً 177 کلومیٹر مغرب میں 66 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، اور انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ زلزلے میں ’ سونامی پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں تھی۔’

زلزلے کے نتیجے میں ساحلی علاقے میں فوری طور پر کسی نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

وسیع جزیرہ نما ملک انڈونیشیا بحرالکاہل کے ’ رنگ آف فائر’ پر اپنی پوزیشن کی وجہ سے کثرت سے زلزلوں کا سامنا کرتا ہے۔

’ رنگ آف فائر’ شدید زلزلہ سرگرمیوں کا مرکز ایک قوس نما علاقہ ہے جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں جو جاپان سے جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے طاس تک پھیلا ہوا ہے۔

اس علاقے میں جنوری 2021 میں سولاویسی میں آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔

2018 میں، سولاویسی کے پالو میں 7.5 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے سونامی سے 2200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اور 2004 میں، آچے صوبے میں 9.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے سونامی آیا اور اس کے نتیجے میں انڈونیشیا میں 170000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025