• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C

خیبرپختونخوا: نیب نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

شائع July 15, 2025
—فائل/فوٹو: نیب ویب سائٹ
—فائل/فوٹو: نیب ویب سائٹ

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات سے متعلق معاملے میں وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے معاون خصوصی امجد علی کو طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کوہستان 36 ارب میگا کرپشن کیس میں اعظم سواتی کو بھی نیب نے دوبارہ طلب کرلیا۔

مبینہ کرپشن پر معاون خصوصی امجد علی کو 17 جولائی کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اور نیب میں 2013 سے اب تک اثاثوں اور ٹیکس جمع کرنے کی تفصیلات جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نیب خیبر پختونخوا نے اعظم سواتی کو بھی 17 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

نیب کا کہنا تھا کہ کوہستان 36 ارب روپے کرپشن میں جو دستاویز پیش کیے ہیں اس میں کچھ خامیاں موجود ہیں، ضلع کوہستان میں سرکاری فنڈز کے غیر قانونی اخراجات کی تحقیقات جاری ہیں۔

نیب کی جانب سے جاری سمن میں کہا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں اعظم سواتی کے خلاف سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025