• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

حمیرا اصغر اور عائشہ خان کے لیے دعائے مغفرت میں شوبز شخصیات کی شرکت

شائع July 15, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اداکارہ حمیرا اصغر اور عائشہ خان کی المناک موت کے بعد شوبز شخصیات نے ان کے لیے دعائے مغفرت کا اہتمام کیا، جس میں کئی معروف فنکاروں نے شرکت کی اور دونوں کے لیے دعائیں کیں۔

اداکارہ عائشہ خان اور اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاشیں ان کی موت کے کئی دن بعد ان کے گھروں سے ملی تھیں۔

20 جون کو عائشہ خان کی ایک ہفتے پرانی لاش ان کے فلیٹ سے ملی، جب کہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش گزشتہ ہفتے ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔

دونوں اداکاراؤں کی موت نے عوام الناس کو غمگین کر دیا، خاص طور پر فنکاروں کی جانب سے اس پر بڑی تعداد میں ردِعمل سامنے آیا۔

گزشتہ دنوں جب ایسی اطلاعات منظرِ عام پر آئیں کہ اداکارہ حمیرا اصغر کے اہلِ خانہ نے ان کی تدفین کرنے سے انکار کر دیا ہے، تو اس موقع پر کئی شوبز شخصیات نے پولیس سے رابطہ کیا تاکہ اداکارہ کی تدفین کا انتظام کیا جا سکے، ان میں سونیا حسین، یشمیٰ گل، یاسر حسین اور دیگر شامل تھے۔

بعدازاں اداکارہ کے بھائی لاش وصول کرنے کے لیے آگئے اور ان کی تدفین کر دی گئی۔

حال ہی میں شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے اداکارہ عائشہ خان اور اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کے لیے دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا جس میں حنا خواجہ بیات، عمیر رانا، نادیہ حسین سمیت کئی مشہور فنکاروں نے شرکت کی۔

حنا خواجہ بیات نے دعا کے دوران کہا کہ اے پروردگار! ہمیں تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے، تو ہماری خطاؤں کو درگزر فرما، ہماری حاجتوں اور ضرورتوں کو پورا فرما تاکہ ہم ایک دوسرے کے لیے خیر کا وسیلہ بن سکیں۔

انہوں نے اس موقع پر عہد کیا کہ آئندہ شوبز سے وابستہ افراد ایک دوسرے کا زیادہ خیال رکھیں گے اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

اختتام پر حنا خواجہ بیات نے دونوں اداکاراؤں کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے سب کی عافیت اور سکون کے لیے بھی دعا کی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025