• KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Clear 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.6°C
  • KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Clear 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.6°C

دو قریبی افراد سفر کے دوران کھوئے، اب ہر فلائٹ سے پہلے ڈر لگتا ہے، ندا یاسر

شائع July 15, 2025
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے بتایا کہ بیرونِ ملک سفر کے دوران ان کی اور شوہر یاسر نواز کی والداؤں کا انتقال ہوا، جس نے ان کے اور بچوں کے دلوں میں ایک خوف پیدا کر دیا ہے۔

ندا یاسر نے حال ہی میں شیڈو پروڈکشن کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

میزبان نے بتایا کہ انہیں بیرونِ ملک سفر کرنے کا بے حد شوق ہے اور وہ سال میں کم از کم تین بار بیرونِ ملک جانے کا پروگرام بناتی ہیں، ان میں سے دو سفر وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ کرتی ہیں، جب کہ ایک سفر صرف شوہر یاسر نواز کے ساتھ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر کے ساتھ اکیلے سفر کرنے کے پیچھے یہ سوچ ہوتی ہے کہ اب شادی کو اتنے سال ہو چکے ہیں، باہر جائیں گے تو شوہر بھی تیار ہوں گے اور وہ خود بھی، اس لیے دونوں کے رشتے کے لیے یہ اچھا ہوتا ہے۔

پوڈکاسٹ میں ندا یاسر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اور یاسر نواز دونوں کی والداؤں کا انتقال اس وقت ہوا تھا جب وہ دونوں بیرونِ ملک سفر پر تھے اور وہ فوراََ فلائٹ نہیں ملنے کی وجہ سے اپنی والداؤں کی تدفین میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

میزبان کے مطابق ان کی والدہ کا انتقال کووڈ کے فوراً بعد ہوا تھا، اس وقت وہ مالدیپ میں تھیں، لیکن کورونا کی پابندیوں کے باعث انہیں فوری فلائٹ نہیں مل سکی، جب کہ یاسر کی والدہ کا انتقال اُس وقت ہوا جب وہ ناروے پہنچے ہی تھے، اس لیے ان کی فوری واپسی ممکن نہ ہو سکی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پے درپے بزرگوں کی اموات نے نہ صرف ہمارے دلوں میں، بلکہ ہمارے بچوں کے دلوں میں بھی ایک گہرا خوف بٹھا دیا ہے۔

ندا یاسر نے بتایا کہ حال ہی میں جب وہ بیرونِ ملک گئیں تو ان کا چھوٹا بیٹا بالاج ان کے پاس آکر کہنے لگا کہ امی، ہم نانا ابو کو بیگ میں پیک کر کے نہیں لے جا سکتے کیا؟

میزبان نے کہا کہ ان پے درپے واقعات نے ہمارے دلوں میں ایک خوف بٹھا دیا تھا، لیکن اب ہم کافی حد تک ٹھیک ہو چکے ہیں، البتہ کہیں بھی جاتے وقت دل میں یہ خوف موجود رہتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025