• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

شیخوپورہ: میکے جانے پر شوہرکے مبینہ تشدد سے جاں بحق حاملہ خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

شائع July 15, 2025
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

شیخوپورہ میں میکے جانے پر شوہرکے مبینہ تشدد سے جاں بحق حاملہ خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں تصدیق ہوئی ہے کہ مرحومہ پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے مارا گیا جبکہ ماتھے اور دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

ڈان نیوز کو موصول پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مرحومہ اقراء کے جسم کے 10حصوں پر تشدد کےنشانات پائےگئے، تشدد سے ماتھے اور دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

رپورٹ میں اقراء پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے تشدد کی بھی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ تشدد کے وقت وہ 6 ماہ کی حاملہ تھی، جبکہ بچہ بھی دم توڑ گیا تھا۔

واضح رہے کہ 20 سالہ اقراءکی شادی 7 ماہ قبل زوہیب سے ہوئی تھی، چند روز قبل میکے جانے پرشوہر نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، اقرا 3 روزجنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج رہنےکے بعد دم توڑ گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم زوہیب کوگرفتارکرلیا تھا، ملزم کے باپ اور چچا 17جولائی تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025