ڈیرہ اسمٰعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں اہلکار سودا سلف لینے کے لیے شہر جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔
ڈی ایس پی کلاچی کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آئے روز پولیس اہلکاروں پر قاتلانہ حملوں کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، جن میں سے اکثر کے ذمہ دار فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد ہوتے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا ہے، تاہم سیکیورٹی ادارے بھی صوبے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور مسلسل کارروائیوں میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔













لائیو ٹی وی