پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد ریلوے نے بھی کرائے بڑھادیے
وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریل کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، مسافر ٹرینوں اور مال بردار ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد کول ٹرانسپورٹیشن کے کرائے میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 18 جولائی سے اور گڈز ٹرینوں میں 21 جولائی سے ہوگا۔
ریلوے نے گزشتہ دو ہفتوں میں دوسری بار کرایوں میں اضافہ کیا ہے، اس سے قبل 4 جولائی کو کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت نے 16 جولائی سے پٹرول کی قیمت میں 5.36 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.37 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔
صرف ڈیڑھ ماہ میں تیل کی مصنوعات 29.71 روپے فی لیٹر مہنگی ہوئی ہیں اور یکم جون سے اب تک تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں چار بار اضافہ کیا گیا۔












لائیو ٹی وی