• KHI: Partly Cloudy 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.4°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.4°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C

مجھے بطور کانٹینٹ کریئیٹر رکھ لیں، نادیہ حسین کا چھیپا ویلفیئر کی ویڈیو پر طنزیہ ردعمل

شائع July 20, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

میک اپ آرٹسٹ و اداکارہ نادیہ حسین نے چھیپا ویلفیئر کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں رمضان چھیپا سے درخواست کی ہے کہ انہیں بطور کانٹینٹ کریئٹر رکھ لیا جائے۔

نادیہ حسین نے حال ہی میں انسٹاگرام پر چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رمضان چھیپا سے درخواست کی۔

انہوں نے لکھا کہ براہِ کرم رمضان چھیپا مجھے بطور کونٹینٹ کریئٹر رکھ لیں، کیونکہ اب ان میں چھیپا ویلفیئر کی اس قسم کی گھٹیا ویڈیوز دیکھنے کی مزید ہمت نہیں ہے۔

نادیہ حسین نے جس ویڈیو کا حوالہ دیا ہے، اس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بیوی معمولی سی بات پر شوہر سے ناراض ہوکر اپنے میکے چلی جاتی ہے، جس کے بعد اس کا شوہر اپنی والدہ کے ہمراہ اُسے منانے کے لیے جاتا ہے، لیکن وہ راضی نہیں ہوتی۔

ویڈیو میں دکھایا جاتا ہے کہ شوہر جب اپنی والدہ کے ہمراہ واپس جارہا ہوتا ہے تو راستے میں اسے رمضان چھیپا مل جاتے ہیں، جو پھر اُس لڑکی کے گھر جا کر اُسے واپس سسرال جانے کا کہتے ہیں اور ان کی بات پر وہ فوراً راضی بھی ہو جاتی ہے۔

قبل ازیں بھی چھیپا ویلفیئر کو ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں رمضان چھیپا نے ایک بچے کے سالگرہ کے کیک کے بقیہ پیسے دیتے ہوئے دکاندار سے کہا تھا کہ براہِ کرم بچے کو وہی کیک دے دیجیے جو وہ چاہتا ہے، اس کی باقی قیمت وہ ادا کر دیں گے، کیک پر یہ بھی لکھ دیجیے گا کہ یہ چھیپا صاحب کی طرف سے سالگرہ کا تحفہ ہے۔

اس کے بعد انہوں نے مزید کہا تھا کہ لیکن انہیں میرے بارے میں ہرگز نہ بتائیے گا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ’نہ بتانے‘ والی بات پر ہی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025