• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C

علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان

شائع July 20, 2025
فائل فوٹو: پی ٹی آئی، ایکس
فائل فوٹو: پی ٹی آئی، ایکس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سینیٹ کے ناراض امیدوار وقاص اورکزئی کو منانے میں کامیاب ہوگئے، وقاص اورکزئی نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت کے ساتھ طےپانے والے فارمولے کےتحت بلامقابلہ انتخاب کےلیےکوششیں تیز کردی ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے عرفان سلیم اوردیگر ناراض امیدواروں سے رابطے کیے ہیں اور ان سے کاغذات نامزدگی واپس لینےسے متعلق گفتگو کی ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ناراض امیدوار وقاص اورکزئی نے ملاقات کی اور کاغذات نامزدگی واپس لینےکا اعلان کردیا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کےمطابق تیار کی، وقاص اورکزئی کاکاغذات نامزدگی واپس لینے پر شکرگزارہوں۔

خیال رہے کہ ڈان نیوز کے مطابق اتوار کو خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر 25 منتخب ارکان اسمبلی نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھالیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خواتین اور اقلیت مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا ۔

مخصوص نشستوں میں 21 خواتین اور چار اقلیتیں نشستیں شامل ہیں،جمیعت علمائے اسلام اور مسلم لیگ( ن ) کے سات ، سات اراکین نے حلف لیا، پیپلز پارٹی کے چار، اے این پی کے دو اور پی ٹی آئی (پی) کے ایک رکن نے حلف اٹھا لیا۔

مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے بعد اب خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات کا عمل کل ( پیر کو) صبح 11 بجے جرگہ ہال میں شروع ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025