سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے

شائع July 22, 2025 اپ ڈیٹ July 23, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، میاں اظہر تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے، میاں اظہر مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ میاں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔

آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے میاں اظہر لارڈ میئر لاہور اور گورنر پنجاب بھی رہے، اسلام پورہ لاہور میں میاں اظہر کی رہائش گاہ ہمیشہ سیاسی ڈیرے کی حیثیت سے رہی۔

2002 میں شریف خاندان کی جلاوطنی کے بعد شریف خاندان سے ان کا سیاسی تعلق ختم ہو گیا، بعدازاں میاں اظہر 2002ء میں مسلم لیگ (ق) کے صدر مقرر ہوئے۔

2002ء کے عام انتخابات میں شکست کے بعد میاں اظہر عملی سیاست سے علیحدہ ہو گئے تھے، 2013ء میں حماد اظہر کی سیاست میں انٹری کے بعد میاں اظہر دوبارہ متحرک ہوئے تھے۔

2024ء میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر میاں اظہر نے عام انتخابات میں حصہ لیا اور این اے 129 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025