• KHI: Partly Cloudy 19.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C

چینی کی اوسط قیمت حکومت کی مقررہ سطح پر نہ آسکی

شائع July 25, 2025
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت حکومتی مقررہ سطح پر نہ آسکی۔

وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے فی کلو تک برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180 روپے 4 پیسے فی کلو پر آگئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت 185 روپے تک فی کلو ہے۔

اسی طرح لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں چینی کے نرخ 180روپے تک فی کلو ہیں جبکہ فیصل آباد اور پشاور میں چینی 190روپے فی کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط قیمت میں8روپےفی کلو کی کمی ہوئی،گزشتہ ہفتےتک چینی کی اوسط قیمت 188روپے فی کلو تک تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 147 روپے 71 پیسے فی کلو تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 جولائی سےچینی کی ایکس مل قیمت 165روپے فی کلو مقررکرنےکا اعلان تھا، اسی طرح اسلام آباد میں 172 رپے اورپنجاب میں چینی کی خوردہ قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025