امریکا کے ساتھ بہت جلد تجارتی معاہدہ ہو جائے گا، اسحٰق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، واشنگٹن سے امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، امریکی مصنوعات کو پاکستان میں زیادہ رسائی دینے جا رہے ہیں، امریکا کے ساتھ بہت جلد تجارتی معاہدہ ہو جائے گا۔
نائب وزیراعظم محمد اسحٰق ڈار نے اٹلانٹک کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، پاکستان امن پسند ایٹمی ملک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو سے ملاقات مفید رہی، امریکی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی شراکت داری پر زور دیا، پاک-بھارت جنگ بندی میں امریکا کے کردار کو سراہا۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ عالمی معیشت دباؤ میں ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی، حکومت سنبھالنے کے بعد معاشی چیلنجز کا سامنا رہا، پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آچکا۔
نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آچکا، دہشت گردی اب بھی ایک چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکا سے امداد نہیں بلکہ تجارت چاہتا ہے، مزید کہا کہ پاکستان بہت جلد امریکا سے تجارتی معاہدہ چاہتا ہے، پاکستان امریکی منڈیوں تک مؤثر رسائی چاہتا ہے۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات امریکا جاتی ہیں، امریکی مصنوعات کو پاکستان میں زیادہ رسائی دینے جا رہے ہیں۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان تنازعات کا پرامن حل چاہتاہے، امریکا سے ہمارا تعلق کثیر الجہتی ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبردآزما ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوناچاہیے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ اسلحہ اٹھالیں تو مجھ جیسا مفاہمت پسند بھی کچھ نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی نے 126 دن کا دھرنا دیا معیشت تباہ ہوئی، مقبول سیاسی لیڈر ہونے کا مطلب اسلحہ اٹھانا نہیں، سانحہ 9مئی پر قانون اپنا راستہ خود لے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیسز موجودہ حکومت نے نہیں بنائے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات عدالتوں میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی دہائیوں سے امریکا میں قانونی عمل کے تحت قید ہیں۔













لائیو ٹی وی