پنجاب میں چینی کا بحران، سرکاری نرخوں پر چینی دستیاب نہیں
پنجاب میں چینی کا بحران سنگین ہوگیا، شوگر ملز مالکان 165 روپے فی کلو چینی کی فراہمی کا وعدہ کر کے بھول گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، سرکاری نرخوں پر چینی دستیاب نہیں۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مقررہ نرخوں پر چینی کی عدم فراہمی کے الزامات مسترد کر دیے۔
واضح رہے کہ آج ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی جانب سے پچھلی کوشش میں کوئی بولی نہ ملنے کے بعد اندرون ملک چینی کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے ایک لاکھ ٹن سفید ریفائنڈ چینی درآمد کرنے کے لیے نیا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز جاری کیے گئے اس نئے ٹینڈر میں درآمد کا ہدف پہلے مقرر کردہ 50 ہزار میٹرک ٹن سے دُگنا کر دیا گیا ہے، قیمتوں کی پیشکش جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے ٹینڈر میں کوئی بھی بولی موصول نہیں ہوئی تھی کیونکہ تاجروں کے مطابق شپمنٹ اور ترسیل کے اوقات غیر حقیقی تھے، اس ردعمل کے پیش نظر، ٹی سی پی نے نئے ٹینڈر میں ڈیلیوری کے اوقات میں نرمی کی ہے۔












لائیو ٹی وی