• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

جاپان کا 550 ارب ڈالر کے معاہدے کو امریکا میں تائیوانی چپ ساز کمپنی کیلئے استعمال پر غور

شائع July 27, 2025
ٹی ایس ایم سی نے ٹرمپ کیساتھ 100 ارب ڈالر کے امریکی سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
—فائل فوٹو: مرکری بلومبرگ
ٹی ایس ایم سی نے ٹرمپ کیساتھ 100 ارب ڈالر کے امریکی سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ —فائل فوٹو: مرکری بلومبرگ

جاپان کے اہم تجارتی مذاکرات کار، ریوسی اکازاوا نے کہا ہے کہ اس ہفتے امریکا کے ساتھ طے پانے والے ٹیرف معاہدے میں شامل 550 ارب ڈالر کے جاپانی سرمایہ کاری پیکیج کے ذریعے ایک تائیوانی کمپنی کی امریکا میں سیمی کنڈکٹر پلانٹس کی تعمیر کو مالی مدد دی جا سکتی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جاپان نے امریکا کو برآمد کی جانے والی اشیا پر کم ٹیرف کے بدلے امریکا میں سرمایہ کاری کے اس وسیع منصوبے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس میں ایکویٹی، قرضے اور گارنٹیز شامل ہیں۔

تاہم، اس اسکیم کی ساخت ابھی واضح نہیں ہے۔

اکازاوا نے جاپانی عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے سے گفتگو میں کہا کہ جاپان، امریکا اور ہم خیال ممالک اقتصادی سلامتی کے لیے اہم شعبوں میں سپلائی چینز کی تعمیر کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پیکیج کے تحت مالی معاونت کے اہل منصوبے صرف امریکی یا جاپانی کمپنیوں تک محدود نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کمپنیوں کا نام لیے بغیر کہا کہ مثال کے طور پر، اگر ایک تائیوانی چپ بنانے والی کمپنی امریکا میں ایک پلانٹ بناتی ہے اور وہ جاپانی اجزا استعمال کرتی ہے یا جاپانی ضروریات کے مطابق مصنوعات تیار کرتی ہے، تو یہ بھی قابل قبول ہے۔

امریکا جدید چپس کی تیاری کے لیے تائیوان کی کمپنی ٹی ایس ایم سی پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، اور چین کی جغرافیائی قربت کے باعث اس پر اقتصادی سلامتی کے خدشات پائے جاتے ہیں۔

ٹی ایس ایم سی نے مارچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں 100 ارب ڈالر کے امریکی سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا تھا، جو ریاست ایریزونا میں پہلے سے اعلان شدہ 65 ارب ڈالر کے 3 پلانٹس کے علاوہ ہے، ان میں سے ایک پلانٹ فعال ہو چکا ہے۔

جاپان اس سرمایہ کاری کے لیے سرکاری مالیاتی ادارے ’جاپان بینک فار انٹرنیشنل کوآپریشن (جے بی اائی سی) اور نپون ایکسپورٹ اینڈ انویسٹمنٹ انشورنس (این ای ایکس آئی) کا استعمال کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025