• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ترنول میں چھاپہ، 50 گدھے اور 25 من گوشت برآمد، غیرملکی گرفتار

شائع July 27, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپے کے دوران 50 سے زائد گدھے اور 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرکے غیر ملکی شہری کوگرفتارکرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی موجودگی میں ترنول میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گدھے کا گوشت اور درجنوں گدھے برآمد کرلیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوان مجموعی طور پر 25 من گدھے کا گوشت اور50 سے زائد گدھے برآمد کیے گئے جبکہ موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے کہ گوشت کن کن علاقوں میں سپلائی کیا گیا ہے جبکہ گوشت کو غیر ملکی شہریوں کے کھانے کے لیے استعمال کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔

فوڈ اتھارٹی نے ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا جبکہ گوشت کو تلف کردیاگیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025