کراچی: دوران ڈکیتی نیوی کے ریٹائرڈ افسر کو قتل، بیٹے کو زخمی کرنیوالے 2 مجرموں کو 43 سال قید
کراچی کی عدالت نے 2 ڈاکوؤں کو 2022 میں ملیر کی ایک دکان پر مسلح ڈکیتی کے دوران نیوی کے ریٹائرڈ افسر کو قتل کرنے اور اس کے بیٹے کو زخمی کرنے کے جرم میں مجموعی طور پر 43 سال قید کی سزا سنا دی۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ایسٹ) عزیز الرحمٰن جونیجو نے عاطف اور سجاد محمد کو ریٹائرڈ نیوی افسر محمد سلیم اختر کے قتل کا مجرم قرار دیا۔
عدالت نے نشاندہی کی کہ تفتیشی افسر (آئی او) نے ملزمان کے اعترافی بیانات مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ نہیں کروائے، اس نے مزید ثبوت، جیسے کہ ملزمان کے کال ڈیٹا ریکارڈ یا جائے وقوع کی جیو فینسنگ رپورٹ بھی حاصل نہیں کی۔
عدالت نے مشاہدہ کیا کہ تفتیشی افسر پر لازم تھا کہ وہ سچ تک پہنچنے کے لیے تفتیش کے دوران ممکنہ بہترین ثبوت جمع کرے، تاہم اس نے جان بوجھ کر ایسا کرنے سے گریز کیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ تفتیشی افسر کی اس ناکامی کا فائدہ ملزمان کو نرم سزا کی صورت میں دیا گیا۔













لائیو ٹی وی