• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

شکارپور: حاملہ خاتون کو ’غیرت‘ کے نام پر اہلخانہ نے گلا گھونٹ کر مار ڈالا

شائع July 27, 2025 اپ ڈیٹ July 28, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

شکارپور کی تحصیل گڑھی یٰسین کے تھانہ امروٹ کی حدود میں واقع اورنگ آباد کے علاقے میں ایک حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے اہل خانہ نے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 24 سالہ زاہدہ جتوئی زوجہ برکت جتوئی، جو دس روز قبل اپنے گھر سے فرار ہو کر اپنی ہی برادری کے فرد کشمیر جتوئی سے پسند کی شادی کرنے چلی گئی تھی، اسے مبینہ طور پر قبائلی دباؤ کے ذریعے زبردستی واپس لایا گیا اور بعد ازاں اسے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مقتولہ کے شوہر اور دیگر اہل خانہ نے اس پر غیر ازدواجی تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے ’غیرت‘ کے نام پر کپڑے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا اور لاش کو کیرتھر کینال کے کنارے پھینک دیا۔

ایس ایچ او امروٹ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ رات کے گشت کے دوران پولیس نے دو افراد کو ایک خاتون کی لاش نہر کے کنارے پھینکتے ہوئے دیکھا، تاہم وہ پولیس کے پہنچنے سے قبل فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاش کو آر بی یو ٹی سول ہسپتال شکارپور منتقل کیا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔

بعد ازاں میڈیکو لیگل کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش مقتولہ کی والدہ شہر بانو جتوئی کے حوالے کر دی گئی۔

ایس آئی پی میر محمد سومرو کی مدعیت میں تھانہ امروٹ پر دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جن میں کشمیر جتوئی بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025