کراچی: کلفٹن چائنا پورٹ سے پسند کی شادی کرنیوالے گوجرانوالہ کے جوڑے کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنا پورٹ کے علاقے سے لڑکے اور لڑکی کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، گوجرانوالہ کے ساجد مسیح اور ثنا نے پسند کی شادی کی تھی۔
ڈان نیوز کے مطابق چائنا پورٹ سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، لاشوں پر گولیاں لگنے کے نشانات موجود ہیں، موقع سے 9 ایم ایم کے دو خول بھی برآمد ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ساجد مسیح اور ثنا نے پسند کی شادی کی تھی، لڑکے اور لڑکی کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔
قبل ازیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے کہا تھا کہ کرائم سین سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں، مقتولین کی شناخت اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں ان کے پوسٹ مارٹم کے بعد قتل کے حوالے سے معلومات مل سکیں گی۔
پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی تفتیش اور لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق معلوم ہوسکیں گے۔













لائیو ٹی وی