شپنگ کارپوریشن کا تین سال میں بحری بیڑہ 600 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

شائع July 30, 2025
— فیس بک (پی این اسی سی)
— فیس بک (پی این اسی سی)

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے بحری بیڑے میں 600 فیصد اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کا مقصد غیر ملکی جہازوں پر انحصار کم کرنا اور جدید، ماحول دوست جہازوں کے ذریعے فریٹ لاگت میں کمی لانا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان آئندہ تین سالوں میں اپنی سرکاری شپنگ فلیٹ کو 600 فیصد تک وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں توانائی بچانے والے اور ماحول دوست (کلائمیٹ اسمارٹ) بحری جہازوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یہ منصوبہ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کی قیادت میں جاری ہے، جس کا مقصد غیر ملکی بحری جہازوں پر انحصار کم کرنا، سمندری مال برداری کی لاگت میں کمی لانا اور عالمی ماحولیاتی اخراج کے معیارات سے ہم آہنگ ہونا ہے۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی محدود مالی استطاعت کے باعث ایک لاگت کی شراکت داری کا نظام تشکیل دیا گیا ہے، جس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) نے مالی معاونت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ معاہدے کے پی ٹی کے عبداللہ ذکی، پی کیو اے کے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) سید معظم الیاس اور پی این ایس سی کے سی ای او سید جرار حیدر کاظمی کے درمیان طے پائے۔

یہ منصوبہ بحری انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے، تجارتی روابط کو مضبوط کرنے اور وزیراعظم کی ہدایت کے تحت پاکستان کے ماحولیاتی اہداف کو فروغ دینے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025