• KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Sunny 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Sunny 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

راولپنڈی: جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی لاش کے نمونے پنجاب فرانزک لیبارٹری ارسال

شائع July 30, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر نے کی تحقیقات کے سلسلے میں راولپنڈی پولیس کی ٹیم مقتولہ کی لاش سے حاصل نمونے لے کر پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور روانہ ہوگئی۔

راولپنڈی کے علاقے پیرودہائی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعے میں گزشتہ دو روز قبل مقتولہ کی قبر کشائی کے بعد راولپنڈی پولیس کی ٹیم مقتولہ کے سیمپلز لے کر پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور روانہ ہوگئی ہے۔

خصوصی پولیس ٹیم فرانزک لیبارٹری سے نمونوں کی جلد رپورٹ کی درخواست بھی کرے گی. پیر کو مجسٹریٹ کی موجودگی میں مقتولہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم میں لاش کے نمونے حاصل کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ حافظہ قرآن 19 سالہ سدرہ کے قتل کا واقعہ تھانہ پیر ودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں پیش آیا تھا، خاتون کے پہلے شوہر ضیاالرحمٰن نے مبینہ طور پر قتل کو چھپانے کے لیے تھانہ پیرو دھائی میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

21 جولائی کو تھانہ پیر ودھائی میں درج کرائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں ضیاالرحمٰن نے موقف اپنایا تھا کہ اس کی شادی 17 جنوری 2025 کو سدرہ سے ہوئی تھی، مدعی نے اپنی اہلیہ پر طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مقتولہ کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا، تھانہ پر ودھائی میں درج ایف آئی آر میں لڑکی کے عثمان نامی شخص سے مبینہ تعلق اور غیر شرعی نکاح کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

مدعی نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا تھا کہ راولپنڈی کی فوجی کالونی کا رہائشی عثمان اس کی بیوی سدرہ کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا ہے اور غیر شرعی طور پر اس سے نکاح بھی کرلیا ہے، مدعی نے پولیس سے اپنی بیوی کو بازیاب کرانے کی استدعا کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025