لاہور میں پہلی مرتبہ خاتون نے اورنج لائن ٹرین کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی
لاہور میں پہلی مرتبہ خاتون نے اورنج لائن ٹرین کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی، ندا صالح کو 6 ماہ کی ٹیکنیکل تربیت دی گئی۔
لاہور میں پہلی مرتبہ خاتون اورنج لائن ٹرین چلائے گی، ندا صالح کو 6 ماہ ٹیکنیکل ڈرائیونگ کی تربیت دی گئی، جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر اورنج لائن کی ڈرائیور کی حیثیت سے ذمہ داری انجام دینا شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مساوی مواقع فراہم کرتی رہے گی، انہوں نے ندا صالح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ لاہور میں میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام چلانے کا منصوبہ بھی مکمل ہونے والا ہے، 3 باکسز پر مشتمل ٹرام مکمل طور پر بجلی سے چلے گی۔
10 منٹ چارج کے بعد الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی اور اس میں 250 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاون ڈپو میں کی جا رہی ہے، ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔












لائیو ٹی وی