• KHI: Partly Cloudy 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 38°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 38°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.7°C

کوئٹہ سے کراچی آنے والی وین پر محکمہ انسداد منشیات کا چھاپہ، ڈیڑھ کلو آئس برآمد

شائع July 31, 2025 اپ ڈیٹ July 31, 2025 02:19pm
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمہ انسداد منشیات روہڑی سرکل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر وین میں سوار مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو آئس برآمد کرلی۔

صوبائی وزیرایکسائز کی ہدایت پر محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، روہڑی میں سینٹرل جیل روڈ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر وین پر چھاپہ مارا ملزم صدام حسین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز محکمہ انسداد منشیات نے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ معیار کی 30 کلوگرام چرس برآمد کی تھی، ملزمان سے منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار بھی ضبط کی گئی تھی۔

وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام سرحدی راستوں پر مزید سخت نگرانی کی جائے، خفیہ معلومات کے نیٹ ورک کو بھی مزید فعال کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2026
کارٹون : 17 اپریل 2026