خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کی مشعال یوسفزئی سینیٹر منتخب

شائع July 31, 2025 اپ ڈیٹ July 31, 2025 05:17pm
سینیٹ کی یہ نشست ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی — فائل فوٹو: مشعال یوسفزئی/فیس بک
سینیٹ کی یہ نشست ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی — فائل فوٹو: مشعال یوسفزئی/فیس بک

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشعال یوسفزئی کامیاب ہوکر سینیٹر منتخب ہوگئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب میں پی ٹی آئی کی امیدوار مشعال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن کی امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے۔

سینیٹ کی مذکورہ نشست ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہوئی تھی، انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 73 ووٹ درکار تھے۔

خیال کیا جارہا تھا کہ خواتین کی مخصوص نشست پر مشعال یوسفزئی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر متحدہ اپوزیشن کی امیدوار بن گئی تھیں جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے آزاد امیدوار صائمہ خالد بھی میدان میں موجود تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026